اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک :نئی حکومت کی تشکیل کا بے صبری سے انتظار

کرناٹک اسمبلی میں جنتا دل ایس اور کانگریس اتحاد حکومت اعتماد کے ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہنے کے بعد بی جے پی کے رہنما حکومت بنانے کے لیے مرکزی قیادت کی جانب سے ہری جھنڈی ملنے کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔

کرناٹک: نئی حکومت کی تشکیل کا بے صبری سے انتظار

By

Published : Jul 25, 2019, 8:22 PM IST


کرناٹک اسمبلی میں اپوزیشن رہنما اور سابق وزیراعلی بی ایس یدیورپا نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان سے اپنے گھر میں ملاقات کی۔ اس دوران سابق وزیراعلی جگدیش شیٹار، باسو راج وامبئی اور مدھو سوامی سمیت ریاست کے کچھ سینئر پارٹی رہنماؤں نے قومی صدر امت شاہ سے ملاقات کی اور ان سے ریاست میں سیاسی صورت حال کے بارے میں بات چیت کی۔

کرناٹک: نئی حکومت کی تشکیل کا بے صبری سے انتظار

رہنماؤں نے وزیراعلی کمارا سوامی کے استعفی کے بعد کرناٹک میں ایک متبادل حکومت کی تشکیل پر سینئر رہنماؤں کے حکم کا انتظار کررہے ہیں۔

مرکزی قیادت نے حالانکہ ریاست میں حکومت بنانے کے دعوی کے ابھی کوئی اشارے نہیں دیئے ہیں اور کہا ہے کہ اس مسئلہ پر آخری فیصلہ لینے سے پہلے بہت احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔

مرکزی قیادت اسمبلی اسپیکر رمیش کمار کے فیصلے کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں جنہیں کانگریس اور جنتا دل کے باغی رہنماوں کے استعفی پر ابھی آخری فیصلہ لینا باقی ہے۔

بی جے پی کے سینئر رہنماؤں میں سے ایک نے قومی صدر امت شاہ سے ملاقات کی۔
انہوں نے بتایا کہ کرناٹک میں سیاسی صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد مرکزی
رہنماوں سے شام میں دوبارہ ملاقات کی امید ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details