اردو

urdu

ETV Bharat / state

Anti Conversion Bill Karnataka: کرناٹک اسمبلی میں انٹی کنورژن بل پیش - مذہبی آزادی کا تحفظ بل

کرناٹک کے وزیر داخلہ اروگا گنانیندر Karnataka Home Minister Araga Jnanendra نے بلگاوی میں جاری سرمائی اسمبلی اجلاس میں مذہبی آزادی کا تحفظ بل 2021 پیش کیا۔

anti conversion bill
anti conversion bill

By

Published : Dec 21, 2021, 4:35 PM IST

کرناٹک اسمبلی میں لنچ بریک کے بعد ہنگامہ کے درمیان اسپیکر وشویشور ہیگڑے کاگیری نے اسمبلی میں انٹی کنورژن بل Anti Conversion Bill 2021 پیش کرنے کی اجازت دے دی۔

اس دوران اپوزیشن نے اس بل کی شدید مخالفت کی۔ اپوزیشن ارکان نے اعتراض کیا کہ انہیں اعتراضات کی کاپی نہیں دی گئی۔

اس سلسلے میں اپوزیشن لیڈر سدرامیا نے سوال کیا کہ اس قسم کے قوانین کو بھارتیہ جنتا پارٹی چوری سے کیوں لاتی ہے؟

یاد رہے کہ اینٹی کنورژن بل کی مخالفت میں ریاست بھر میں پر زور احتجاج و مظاہرے کئے جارہے ہیں۔ کئی سماجی و قانونی کارکنان کا کہنا ہے کہ اینٹی کنورشن بل عین دستور مخالف ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details