بنگلورو: حال ہی میں کرناٹک میں ہوئے انتخابات میں عوام نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو 66 سیٹین دیکر اپوزیشن میں بٹھایا ہے جبکہ کانگریس کو اکثریت کے ساتھ 135 سیٹیں دیکر کامیاب کیا ہے۔ کانگریس نے اسمبلی انتخابات سے قبل عوام سے 5 ترقیاتی اسکیموں کے وعدے کئے تھے جن کے متعلق نئی حکومت نے پہلی کیبنٹ میٹنگ میں فیصلہ بھی کیا کہ وہ ان سارے وعدوں پر عمل کرے گی۔
ان وعدے ابھی امپلیمینٹیشن لیویل پر ہیں یا شروعاتی دور میں اور اس کے دوران حکومت کی جانب سے اسکیموں کے استفادہ کرنے کے لئے عوام پر کنڈیشنز اپلائی کر رہی ہے۔کانگریس کی جانب سے دئے گئے 5 وعدے یا گارنٹییاں یہ ہیں کہ تمام گھرانوں کو 200 یونٹ مفت بجلی (گروہ جیوتی) ہر خاندان کی خاتون سربراہ (گروہ لکشمی) کو 2000 روپے ماہانہ امداد، بی پی ایل گھرانے کے ہر فرد کو 10 کلو چاول مفت (انا بھاگیہ) بے روزگار گریجویٹ نوجوانوں کے لئے ہر ماہ 3,000 روپے اور بے روزگار ڈپلومہ ہولڈرز کے لئے 1,500 روپے (دونوں 18-25 سال کی عمر میں) دو سال کے لیے (یووا ندھی) اور خواتین کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ بسوں (شکتی) میں مفت سفر۔