PSI Recruitment Exam Scam: بی جے پی لیڈر دیویا ہاگرگی گرفتار
پولیس نے گلبرگہ شہر کی بی جے پی پارٹی سے تعلق رکھنے والی دیویا ہاگرگی کو گرفتار کیا ہے۔ ان پر رشوت خوری کا الزام عائد تھا۔ BJP Leader Divya Hagargi Arrested
گلبرگہ: ریاست کرناٹک میں پچھلے دنوں ہوئے پولیس سب انسپکٹر کے امتحان میں پاس ہونے کے لیے لاکھوں روپیوں رشوت لینے الزام سامنے آیا تھا۔ جس میں گلبرگہ شہر کی بی جے پی پارٹی سے تعلق رکھنے والی دیویا ہاگرگی کا نام بھی شامل تھا۔ اس معاملے کو لیکر پولیس نے کئی افراد کو گرفتار کیا مگر دیویا ہاگرگی کو گرفتار نہیں کیا گیا تھا۔ گزشتہ 18 دنوں سے دیویا ہاگرگی غائب تھیں۔ گزشتہ رات پولیس کی خصوصی ٹیم نے انہیں ممبئی سے گرفتار کیا اور انہیں گلبرگہ لایا گیا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ دیویا ہاگرگی کے پیچھے اور کون بڑے چہرے ہیں۔ یہ پولیس تفتیش میں ہی پتہ چل سکتا ہے۔ BJP Leader Divya Hagargi Arrested