اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک میں سیاسی بحران پر شاہنواز حسین کا رد عمل

ریاست کرناٹک میں جاری سیاسی اٹھا پٹک پر بی جے پی کے قومی ترجمان سید شہنواز حسین نے کانگریس پارٹی پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔

By

Published : Jul 18, 2019, 5:15 PM IST

شہنواز حسین کا رد عمل

انہوں نے کہا ہے کہ بی جے پی کو کسی رکن اسمبلی کو خرید فروخت کی ضرورت نہیں ہے، کانگریس پارٹی اپنے رہنماوں اپنی پارٹی میں بچا نہیں پا رہی ہے۔

بی جے پی ترجمان نے کہا کہ ریاست میں وزیراعلیٰ کمارا سوامی منتقلی تقریباً طے ہے، اس ضمن نے فیصلہ کرنے کا اختیار کورٹ نے اسمبلی کے اسپیکر کو دیا ہے۔

شہنواز حسین کا رد عمل

انہوں نے مزید کہا کہ اسپیکر سے سبھی کو انصاف کرنے کی امید ہے۔

انہوں نے بابری مسجد رام مندر تنازعہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ماہ دو اگست کو عدالت عظمیٰ میں اس کی سماعت ہوگی۔ وہ یہ چاہتے ہیں اس سلسلے میں بار بار تاریخ نہ دی جائے بلکہ اس کا جلد سے جلد اس پر فیصلہ کیا جائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس تنازعہ کو حل کرنے کے لیے جو ثالثی پالیسی رکھی گئی تھی وہ بے نتیجہ ثابت ہوئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details