اردو

urdu

ETV Bharat / state

BJP Ex Dy CM Laxman Savadi To Resign سابق نائب وزیر اعلی لکشمن ساوادی کا بی جے پی سے مستعفی ہونے کا اعلان - لکشمن ساوادی

کرناٹک میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنی پہلی فہرست جاری کر دی ہے۔ وہیں ایم ایل سی و سابق نائب وزیر اعلی لکشمن سنگاپا ساوادی کو ٹکٹ نہیں دیا گیا جس کے بعد انہوں نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفی دینے کا اعلان کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Apr 12, 2023, 12:50 PM IST

بیلگاوی (کرناٹک): کرناٹک میں اسمبلی انتخابات کے یپش نظر بھارتیہ جنتا پارٹی نے گذشتہ روز اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی ہے جس میں کئی سینیئر رہنما و موجودہ ارکان اسمبلی کا نام نہیں ہے بلکہ نئے لوگوں کو اس مرتبہ زیادہ موقع دیا ہے۔ وہیں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایم ایل سی و سابق نائب وزیر اعلی لکشمن سنگاپا ساوادی بیلگاوی ضلع کے ایک طاقتور لیڈر ہیں انہوں نے پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ ایم ایل سی سنگاپا ساوادی نے بھارتیہ جنتا پارٹی سے اتھانی اسمبلی حلقہ سے ٹکٹ مانگا تھا لیکن انہیں وہاں سے ٹکٹ نہیں دیا گیا بلکہ 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے بی جے پی میں آنے والے مہیش کمتلی کو اس حلقے سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ساوادی نے کہا کہ اتھانی اسمبلی حلقہ کی عوام ان کے لیے ہائی کمان ہیں اور انہیں اپنے ووٹروں کے سامنے جھکنا پڑے گا۔ کیا مجھے ٹکٹ کے لیے بھیک مانگنا پڑے گا؟ میں پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے رہا ہوں اور ایم ایل سی کے عہدے سے بھی استعفیٰ دے رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں جمعرات کو شام میں سیاست اور امیدواری سے متعلق فیصلہ کروں گا میں 20 سال سے بھارتیہ جنتا پارٹی میں ہوں۔ اگر مجھ سے کوئی غلطی ہوئی ہو تو معافی چاہتا ہوں، مجھے ٹکٹ ملنے کا پورا بھروسہ تھا لیکن ٹکٹ نہیں دیا گیا بلکہ ایک باہری شخص کو اتھانی حلقہ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔

انہوں نے وزیر اعلی بسواراج بومئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بومئی میں ملک کے وزیر اعظم بننے کی تمام خصوصیات موجود ہیں میری ان سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے۔ واضح رہے کہ کانگریس نے دونوں فہرست میں اتھانی حلقہ کے ٹکٹ کا اعلان نہیں کیا ہے۔ کاگاواڑہ کے کانگریس ایم ایل اے راجو کاگے نے لکشمن ساوادی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی جس کے بعد یہ افواہ پھیل گئی کہ سوادی کا کانگریس میں شامل ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Karnataka Assembly Election اقلیتی مورچہ کے سکریٹری محمد تحسین احمد بی جے پی سے مستعفی

ABOUT THE AUTHOR

...view details