اردو

urdu

ETV Bharat / state

بیدرسے بی جے پی امیدوار کا پرچہ نامزدگی داخل - بیدر سے بی جے پی کا امیدوار

بی جی پی امیدوار بھگونت کھوبا نے بیدرپارلیمانی حلقہ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے قبل گنیش میدان میں انتخابی جلسہ کا انعقاد کیا گیا جس میں یدیورپا سمیت سینئر رہنماؤں نے شرکت کی۔

بی جے پی امیدوار

By

Published : Apr 4, 2019, 7:51 PM IST

ضلع بیدر کے گنیش میدان میں بی جے پی کی جانب سے منعقد انتخابی جلسہ میں پارٹی کے مقامی قائد سوریہ کانت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پوری دنیا بھارت کی طرف نظریں لگائے بیٹھی ہے۔

مرکز میں موجود مودی حکومت نے کئی کارنامے انجام دیے ہیں جن میں 60 کروڑ لوگوں کے لئے ہیلتھ اسکیم اور اٹھارہ ہزار گاؤں میں بجلی اور خواتین کے لیے اجاوالا اسکیم کے تحت 60کروڑ گیس سلنڈر اور چولہے خواتین میں تقسیم کیے گئے۔

انہوں نے کہا اتنا ہی نہیں دنیابھارت کو کمزور ملک سمجھتی تھی مگر اب صورتحال بدل گئی ہے نریندر بھائی مودی کی دور اقتدار میں ایک طاقتور اور مستحکم ملک کی حیثیت سے ابھر رہا ہے ۔

بی جے پی امیدوار

سابق وزیر اعلیٰ و ریاستی بی جے پی صدر یدیورپا نے بھی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بیدر لوک سبھا حلقہ کی عوام سے اپیل کی کہ وہ اس بار بھی لوک سبھا کے انتخابات میں بی جے پی کے امیدوار کو ووٹ دے کر ایک بارپھر خدمت کرنے کا موقع دیں اور نریندر مودی کے ہاتھ مضبوط کریں ۔

بعد از ڈپٹی کمشنر آفس پہنچ کر ڈپٹی کمشنر وہ انچارج الیکشن آفیسر ڈاکٹر مہادیو کے ہاتھ پر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس موقع پر ریاست کرناٹک کے بی جے پی کے قائدین کے علاوہ علاقے حیدرآباد کرناٹکا کے ساتھ مقامی بی جے پی کے رہنما کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details