ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے سعیدہ پور دیہات میں سانپ کے ڈسنے کے سبب کمسن بچہ ہلاگ ہو گیا۔
یادگیر : سانپ کے کاٹنے سے کمسن ہلاک - 14-year-old boy dies in Yadgir
یادگیر میں والدین کے ساتھ کھیت میں کام کرنے کے دوران 14 سالہ کمسن کو سانپ نے کاٹ لیا اور وہ ہلاک ہو گیا۔
یادگیر : سانپ کے ڈسنے کے سبب کمسن ہلاک
اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے بچے کی شناخت 14 سالہ سنتوش کے بطور ہوئی ہے جو سعیدہ پور سرکاری اسکول میں ساتویں جماعت میں زیر تعلیم تھا۔
تفصیلات کے مطابق، والدین کے ساتھ کھیت میں کام کرنے کے دوران سنتوش کو سانپ نے ڈس لیا اور وہ فوت ہو گیا۔
اس سلسلے میں سعیدہ پور پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔