اردو

urdu

ETV Bharat / state

Karnataka Assembly Election بیدر کے ڈپٹی کمشنر کی اسمبلی انتخابات کو لے کر میٹنگ - ریاست کرناٹک میں اسمبلی انتخابات 2023

بیدر ضلع کے ڈپٹی کمشنر نے کرناٹک اسمبلی انتخابات 2023 سے متعلق ایک اہم پریس کانفرنس کو خطاب کرریاست میں ووٹرس کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔نوجوان اور خواتین ووٹرز کی تعداد میں اضافہ ہو ا ہے۔

بیدر کے ڈپٹی کمشنر کی اسمبلی انتخابات کو لے کر میٹنگ
ڈپٹی کمشنر بیدر کی ووٹرز سے متعلق تفصیلات

By

Published : Mar 31, 2023, 5:59 PM IST

بیدر کے ڈپٹی کمشنر کی اسمبلی انتخابات کو لے کر میٹنگ

بیدر:ریاست کرناٹک میں اسمبلی انتخابات 2023 کے مدنظر سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہے۔انتظامیہ کی جانب سے بھی اسمبلی انتخابات کا پر امن اور صاف شفاف انعقاد کے لئے کوشش تیز کردی ہے۔ ضلع ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بیدر ضلع میں کل ووٹرز کی تعداد 1348019 ہے جس میں 696687 مرد ووٹرز اور 651332 خواتین ووٹرز ہیں۔ اس طرح بیدر ضلع کے تعلقہ جات بسوا کلیان ،ہمناآباد ، بیدر جنوب ، بیدر شمال ،بھالکی ،اوراد میں ووٹرز کی تعداد کیں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بسواکلیان حلقہ میں کل ووٹر 241502 ہیں جن میں 125845 مرد ووٹر اور 115657 خواتین ووٹر ہیں۔

ہمنا آباد میں کل ووٹرز کی تعداد 240332 ہے جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 123906 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 116426 ہے۔ بیدر جنوب میں 201505 ووٹرز ہیں جبکہ مرد ووٹرز کی تعداد 104017 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 97488 ہے۔ بیدر شمال کے کل ووٹر تعداد 222277 ہے۔ جن میں سے مرد ووٹرز کی تعداد 112554 ہے۔خواتین ووٹر کا نمبر 109723 ہے۔ بھالکی اسمبلی حلقہ میں کل ووٹرز کی تعداد 226046 ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 117888 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 108158 ہے۔ اوراد اسمبلی حلقہ میں کل ووٹرز کی تعداد 216357 ہے جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 112477 خواتین ووٹرز کی تعداد 103880 ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Karnataka Election بی جے پی حکومت کے خاتمے کا آغاز ہوچکا ہے، سی ایم ابراہیم

ان کا کہنا ہے کہ اسمبلی انتخابات کے پر امن انعقاد کے لئے پر امید ہیں۔تمام اداروں کی جانب سے اس کے لئے کوشش کی جا رہی ہے۔بیدر کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چنابسوانا نے بتایا سیاسی جماعتوں کو جلسہ و جلوس کرنے کے لئے اجازت لینی پڑے گی۔اجازت کے بغیر کوئی جلسہ و جلوس نہیں کر سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details