بیدر:ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں 7، 8 اور 9 جنوری 2023 کو بیدر اتسو منانے کی تیاری زور و شور سے جاری ہے، افسران دن رات محنت کر رہے ہیں۔بیدر اتسو کو عوام کے امیدوں کے مطابق پیش کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔ مذکورہ باتیں کیمیکل اور کھاد کے مرکزی وزیر مملکت بھگونت کھوبا نے ضلع ڈپٹی کمشنر کے دفتر ہال میں بیدر اتسو کا لوگو جاری کرنے کے بعد کہی۔ Bidar Utsav 2023 Will Be Held On 6, 7 & 8 January 2023
انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے عوام،عوامی نمائندے اور صحافی بیدر اتسو منانے کا مطالبہ کر رہے ہیں، اس لیے ڈی پی اجلاس میں جب ضلع انچارج وزیر نے اس کی تجویز پیش کی تو اس کے بعد بیدر اتسو منانے کا فیصلہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس اتسو کے پیش نظر کئی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں اور ان کو ذمہ داریاں بھی سونپی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ اپنے اپنے شعبوں میں دلچسپی رکھنے والوں نے اپنی تجاویز پیش کیا ہے
ضلع ڈپٹی کمشنر گویندریڈی نے کہا کہ بیدر اتسو 7، 8 اور 9 جنوری 2023 کو مختلف پلیٹ فارمز پر منعقد کئے جائینگے اور اس کی دیکھ بھال کے لیے نوڈل افسروں کا تقرر کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ جو تنظیمیں اور شخص اس میں کام کرنے کے خواہشمند ہیں وہ رضاکارانہ طور پر حصہ لیں اور اپنی تجاویز دیں۔ فیسٹیول میں ابھی ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ باقی ہے۔ Bidar Utsav 2023 Logo Released