اردو

urdu

بیدر میں بلدی مسائل سے عوام پریشان

By

Published : Sep 23, 2019, 2:08 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 4:48 PM IST

شہر کے مختلف مقامات پر کوڑا دان نہیں ہونے کی وجہ سے لوگ کھلے میں کچرا پھینکنے پر مجبور ہیں۔

بیدر میں بلدی مسائل سے عوام پریشان

ریاست کرناٹک کے شہر بیدر میں بلدی مسائل سے عوام کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرناپڑ رہا ہے۔

اس مسا ئل کے تعلق سےسید منصور احمد قادری صدر مجلس اتحادالمسلمین شاخ بیدر نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ بلدیہ سے ناراضگی کا اظہار کیا۔

بیدر میں بلدی مسائل سے عوام پریشان

سید منصور احمد قادری نے کہا کہ شہر بیدر کے بلدی مسائل کے پیش نظر انہوں نے ڈپٹی کمشنر سے خاص ملاقات کی تھی اور ان سے شہر کے مختلف بلدی مسائل پر تفصیل سے گفتگو کی تھی ۔

مگر اب پندرہ دن بعد بھی شہر کے بلدی مسائل جوں کے توں ہیں انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ بلدیہ کی جانب سے کوئی خاطر خواہ کارکردگی دکھائی نہیں دے رہی ہے۔

شہر کے مختلف مقامات پر کوڑا دان نہ ہونے کی وجہ سے کافی پریشانی ہو رہی ہے کئی جگہوں پر کوڑا دان خراب اور بے کار ہوگئے ہیں، ایسے مقامات پر نئے کوڑے دان رکھے جائیں اور ہفتے میں دوبارانہیں صاف کیے جائیں.

انہوں نے مزید کہا کہ بلدی مسائل پر بات کریں تو ہمیشہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ بلدیہ مزدوروں کی کمی کی بات کرتا ہے، کیا مزدوروں کی کمی کی وجہ بتا کر محکمہ بلدیہ اپنے فرائض میں لاپروائی کرسکتا ہے۔؟

منظور احمد قادری نے نئے کوڑادان رکھنے اور شہر کے نالیوں کی صفائی پر بھی خاص توجہ دینے کی اپیل کی۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 4:48 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details