بیدر:ریاست کرناٹک ضلع بیدر میں بلدیہ کے کمشنر شیوراج راتھوڑ نے گرہا لکشمی اسکیم سے متعلق تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو اسکیم کے لیے عرضیاں داخل کرنے کے لیے محکمہ بلدیہ کی جانب سے شہر بھر میں پانچ مرکز قائم کیے گئے ہیں۔لوگ ان مراکز میں جا کر اپنی درخواست جمع کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی تعداد کو دیکھتے ہوئے بلدی حلقہ کے حساب سے ان سنٹروں کو تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلا سنٹر خود ہمارے بلدیہ افس میں بنایا گیا ہے جہاں پر بلدی حلقہ نمبر 8،9،10،11،12،13،17 کہ خواتین اپنی عرضیاں داخل کر سکتی ہیں۔
اسی طرح نوباد علاقے میں بلدی حلقہ 14،15،16،18،19اور پرانے شہر میں عثمان گنج علاقے میں بلدی حلقہ نمبر 1،2،3،4،5،6،7 سٹی میونسپل کونسل اسکول منگل پیٹھ میں بلدی حلقہ 29،30،31،32،33،34،35اور گاندھی گنج علاقے میں بلدی حلقہ نمبر 21، 22، 23، 24 ،25، 26، 27، 28، 20 میں رہنے والے خواتین اپنی گرہا لکشمی اسکیم کے لیے عرضیاں داخل کر سکتے ہیں۔