اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bidar MLA Visits Rain Affected Areas بیدر کے ایم ایل اے کا بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ - گاؤں کا رابطہ منقطع

بیدر شہر کے رکن اسمبلی رحیم خان نے اپنے اسمبلی حلقہ میں بارش سے تباہ شدہ علاقوں کا دورہ کر کے حالات کا جائزہ لیا۔ Bidar MLA Visits Rain Affected Areas

بیدر کے ایم ایل اے کا بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ
بیدر کے ایم ایل اے کا بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

By

Published : Sep 11, 2022, 7:19 PM IST

بیدر:کرناٹک کے شہر بیدر کے رکن اسمبلی نے علی آباد گاؤں میں بارش کی وجہ سے گرنے والی شرنما نامی خاتون کے گھر کا دورہ کیا۔ اس کے علاوہ ولاس پور کے قریب بارش کے پانی میں ڈوبے ہوئے پُل کا بھی جائزہ لیا۔ Bidar MLA Visits Rain Affected Areas

بیدر کے ایم ایل اے کا بارش متاثرہ علاقوں کا دورہ

تین دن سے جاری مسلسل موسلا دھار بارش کے باعث پُلوں کے اوپر سے پانی بہہ رہا ہے جس کی وجہ سے ولاس پور کے پُل کو نقصان پہنچا ہے۔ ایم ایل اے رحیم خان نے بتایا کہ پل پر پانی بہنے سے گاؤں کا رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ Bidar MLA Visits Rain Affected Areas

نئے پل کی تعمیر کیلئے ڈیڑھ کروڑ روپے کی لاگت سے ایکشن پلان تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورک آرڈر میں کچھ وقت لگے گا۔ رکن اسمبلی حلقہ کے دیہات کا دورہ کر کے بارش سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں لوگوں کے اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ ہوں۔ اور حکومت سے متاثرین کو معاوضہ دلانے کی مخلصانہ کوشش کروں گا۔ Bidar MLA Visits Rain Affected Areas

بیدر کے ایم ایل اے کا بارش متاثرہ علاقوں کا دورہ

واضح رہے کہ مرکزی وزارت داخلہ کی ایک ٹیم نے بھی کرناٹک کے بیدر ضلع میں جولائی اور اگست کے مہینوں میں ہوئی بارش سے متاثرہ علاقوں کا معائنہ کیا اور ضلع میں ہونے والے نقصانات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ پہلے انہوں نے بیدر شہر کے نیو آدرش کالونی میں سڑک کے نقصان کا معائنہ کیا۔ بعد ازاں بیدر تعلقہ کے ہونا کیرا گاؤں کا دورہ کیا اور بارش سے تباہ شدہ مکانات کا جائزہ لیا اور نقصانات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔Central Team Inspects Rain Affected Areas in bidar

یہ بھی پڑھیں:Rain Affected Areas in Bidar مرکزی ٹیم نے بیدر میں بارش سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details