اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bidar MLA Rahim Khan رکن اسمبلی رحیم خان نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا - مرمت کا معائنہ

بیدر سے رکن اسمبلی رحیم خان شہر میں سڑک کی مرمت سمیت دیگر ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وقت پر کام ختم کروانے کے لیے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینا ضروری ہے تاکہ لوگوں کی پریشانیاں جلد سے ختم کی جا سکیں۔ Bidar MLA Rahim Khan

رکن اسمبلی رحیم خان نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
رکن اسمبلی رحیم خان نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

By

Published : Feb 20, 2023, 2:14 PM IST

رکن اسمبلی رحیم خان نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

بیدر: کرناٹک کے بیدر سے رکن اسمبلی رحیم خان شہر میں سڑک کی مرمت سمیت ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں اور سڑکوں کی مرمت کا جائزہ لینا ضروری ہے۔ سڑکوں کی مرمت کا کام ختم کروانا ہے تاکہ لوگوں کی پریشانیاں جلد سے ختم کی جا سکیں۔ سڑکوں کے کام میں کوئی کوتاہی نہ ہو، کوالٹی پر ہمیشہ توجہ دی جائے۔ رکن اسمبلی نے کہا کہ مسلسل بارش کے سبب کئی سڑکیں خراب ہوچکی تھیں۔ اس سے لوگوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس کے مدنظر خستہ حال سڑکوں کی مرمت کا کام جاری ہے۔ شہر کی اہم سڑکوں کا کام تقریبا مکمل ہوا ہے۔ رابطہ سڑکوں کا کام بھی شروع کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:Minister Bhagwant Khuba مرکزی وزیر کی قومی شاہراہ کے کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت

انہوں نے کہا کہ بیدر شہر کی ترقیاتی کاموں کو لے کر میں نے ہمیشہ یہ کوشش کی ہے کہ شہر میں کام وقت پر ہوں اور بہتر ہوں۔ اس کے لیے متعلقہ ذمہ داران کو کڑی ہدایت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیدر شہر میں ترقیاتی کاموں کو جلد سے جلد ختم کرنے کا ہدف ہے۔ شہر کو خوبصورت بنانا ہے اور عام لوگوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنا ہے۔اس موقعے پر سابق کونسلر و جنتادل سیکولر پارٹی کے لیڈر منوہر ڈنڈے نے بیدر شہر میں چل رہے ترقیاتی کاموں سے متعلق کہا کہ شہر میں مختلف علاقوں میں نئی سڑکیں بنائی گئی ہیں۔اس سے عام لوگوں کی پریشانیاں دور ہو سکتی ہے۔ترقیاتی کاموں پر میں رکن اسمبلی بیدر رحیم خان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details