بیدر:ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں مائناریٹی ریفارم فورم نام کی ایک سماجی تنظیم اقلیتی طلبا و طالبات کو سرکاری نوکریوں کے لئے مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاریاں کرانے کے لئے مشہور ہے۔ ادارہ مائناریٹی ریفورم فورم کے صدر ڈاکٹر مقصود چندا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم فورم کی جانب سے سرکاری سطح پر ملنے والی نوکریوں کے سلسلے میں اقلیتی طلبا و طالبات کے لئے خصوصی ٹریننگ کا اہتمام کرتے ہیں۔عرصے سے یہ سلسلہ جاری ہے اور اب اس کے مثبت نتائج بھی سامنے آنے لگے ہیں۔ Free Training Course For Police Applicants
انہوں نے کہاکہ اقلیتی طلبا و طالبات کو امتحانات کی تیاری کے لئے ٹریننگ اور کوچنگ دی جاتی ہے تاکہ تحریری امتحانات میں وہ کامیابی حاصل کریں۔ہمارے اس مقصد میں شہر کے کی معزز شخصیتوں کا تعاون رہا ہے۔ ان کی وجہ سے ہم اقلیتی طلبہ و طالبات اور مستحق نوجوانوں کے لئے کچھ بہتر کرنے کی جانب گامزن ہیں۔ مقصود چندا نے کہاکہ کہ ٹیچر ٹریننگ کے لئے ہم نے اسپیشل کوچنگ کا اہتمام کیا تھا۔ الحمداللہ تشفی بخش نتائج دیکھنے کوملے۔متعدد نوجوانوں کو مختلف اسکولوں میں ملازمت ملی جو طلباء و طالبات ٹیچر ٹریننگ میں اہل نہیں قرار دیے گئے انشاءاللہ وہ اگلی بار ضرور کامیاب ہوں گے اس بات کی پوری امید ہے۔