بیدر: ریاست کرناٹک کے اوراد اسمبلی حلقے میں مویشی پالن کے ریاستی وزیر پربھو چوہان نے اوراد(بی) ٹاؤن میں پنچایت کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب کو خطاب کرتے ہوئے ریاستی وزیر نے حکومت کے ترقیاتی کاموں کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقعے پر ریاستی نے وزیر نے کہا کہ ان کی حکومت کی تمام تر توجہ ترقیاتی کاموں پر مرکوز ہے۔ ترقیاتی کاموں کو انجام دینے سے ہی علاقے میں خوشحالی آئے گی۔ عوام کو تمام سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہماری حکومت پرعزم ہے۔ ٹاون کو خوبصورت بنانے کے ساتھ ساتھ عوام تک تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک عوام تک بنیادی سہولیات نہیں پہنچتی اس وقت تک کسی ٹاون یاپھر کسی محلے کی ترقی نہیں ہوسکتی ہے۔ ہماری حکومت عام لوگوں کو خوشحال رکھنے کی کوشش کر رہی ہے اور ٹاون کی نئی عمارت کا افتتاح اسی کا ایک حصہ ہے۔ وزیر نے مزید کہا کہ تعلیم کی خوشحالی سے ترقی ممکن ہے، اسی مناسبت سے میں نے اس شعبے میں اسکولوں اور کالجوں کی تعمیر اور معیاری تعلیم کی فراہمی کو ترجیح دی ہے۔پانی کی سطح کو بہتر بنانے اور کسانوں کے فائدے کے لئے حلقہ کی 36 جھیلوں کو بھرنے کے لئے 560.70 کروڑ کی لاگت کے منصوبےکی عمارت کی تعمیر کے لئے 13.20 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے 90 کروڑ روپے کے کالج کو منظور کیا گیا ہے۔