اردو

urdu

ETV Bharat / state

حج فارم 2024 داخل کرنے کی آخری تاریخ 20 دسمبر - حج کمیٹی آف انڈیا

Last date to submit Haj Form: بیدر کے سیکریٹری انجمن خادم الحجاج سید منصور احمد قادری نے کہا کہ حج فارم 2024 داخل کرنے کی آخری تاریخ 20 دسمبر ہے۔ حج کمیٹی آف انڈیا کی وہی ہدایات ہیں جو گذشتہ سال تھے۔ حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی کوئی نئی ہدایت دی گئی ہے۔

Last date to submit Haj Form
حج فارم 2024 داخل کرنے کی آخری تاریخ 20 دسمبر

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 18, 2023, 12:16 PM IST

حج فارم 2024 داخل کرنے کی آخری تاریخ 20 دسمبر

بیدر: سیکریٹری انجمن خادم الحجاج سید منصور احمد قادری نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی انجمن خادم الحجاج عازمین حج کی خدمت کے لیے انجمن خادم الحجاج کے دفتر میں تمام تر فارم پر کرنے کی سہولت مفت جاری ھے۔ انہوں نے بیدر ضلع کے تمام تعلقہ جات کہ عازمین حج سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 20 دسمبر ہے۔ آپ جلد از جلد اپنا فارم داخل کریں۔
غور طلب ہو کہ بیدر سیکریٹری انجمن خادم الحجاج سید منصور احمد قادری نے کہا کہ حج فارم 2024 داخل کرنے کی آخری تاریخ 20 دسمبر ہے۔ حج کمیٹی آف انڈیا کی وہی ہدایات ہیں جو گزشتہ سال تھے۔ حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے کوئی نئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی کوئی نئے ہدایات دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی انجمن خادم الحجاج عازمین حج کی خدمت کے لیے انجمن خادم الحجاج کے دفتر میں تمام تر فارم پر کرنے کی سہولت مفت انجام دی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے بیدر ضلع کے تمام تعلقہ جات کہ عازمین حج سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 20 دسمبر ہے اپ جلد از جلد اپنا فارم داخل کریں۔ واضح رہے کہ انجمن خادم الحجاج گزشتہ 25 سالوں سے عازمین حج کی خدمت کرتے آرہی ہے۔ جس میں فارم داخل کرنے، تربیتی کیمپ منعقد کرنے اور حج ہاؤس جانے اور آنے تک کے تمام تر ذمہ داریاں پوری ذمہ داری کے ساتھ نبھا رہی ہے۔ اس موقع پر انجمن خادم الحجاج کمیٹی کے تمام ذمہ داران موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details