بیدر :ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں جنتا دل سیکولر پارٹی کے مائنارٹی لیڈر نبی قریشی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت عوام کی فلاح و بہبودی کے لیے انتخابی وعدوں کو پورا کر رہی ہے جو مختلف اسکمات کی شکل میں ہے۔ہم صرف ریاست میں ترقی دیکھنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریاست میں تعلیم اور صحت دو اہم مسائل ہیں حکومت کو چاہیے کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بھی بہتری لائے۔ ہمارے سماج میں ایک بڑا طبقہ نوجوانوں کا ہے کسی بھی گھر میں اگر نوجوان بروزگار ہو تو وہ اپنے گھر کے مسائل اور ذمہ داریوں کو بخوبی ادا کر سکتا ہے۔ ان دنوں نوجوانوں کے سامنے سب سے اہم مسئلہ روزگار کا ہے۔ ریاست میں کئی نوجوان لڑکے روزگار کی تلاش میں در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں یہاں تک کہ اپنی ریاست چھوڑ کر دیگر مقامات پر جا کر روزگار کرنے پر مجبور ہیں۔