بیدر:سابق رکن اسمبلی اور ممتاز شاعر و سینئر صحافی مرحوم محسن کمال کے اکلوتے فرزند جناب احسن کمال پرویز سابق نائب ایڈیٹر اردو روزنامه " گاوان بیدر کو ضلع کانگریس کمیٹی بیدر کا جنرل سیکرٹری نامزد کیا گیا ہے۔ اس تعلق سے ایک مکتوب جاری کر کے بسواراج این جاپشٹی صدر ضلع کانگریس کمیٹی بیدر نے کہا کہ بھارتیہ راشٹریہ کانگریس پارٹی کے لیے آپ کی بے لوث خدمات اور پارٹی سے وفاداری اور عمدہ تعلق کے علاوہ سخت محنت کو دیکھتے ہوئے کے پی سی سی کارگزار صدر ایشور کھنڈرے کی سفارش پر بیدر ضلع جنرل سیکرٹری نامزد کیا جاتا ہے۔
اس موقعے پر حسن کمال پرویز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بیدر ضلع کانگریس کمیٹی کا جنرل سیکرٹری نامزد کرنے پر کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی کے ریاستی صدر ڈی کے شیو کمار، کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے ریاستی کارگزار صدر ایشور کھنڈرے، بیدر ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر بسواراج، رکن اسمبلی بیدر رحیم خان، قانون ساز کونسل کے رکن اروند کمار ارلی وجے سنگھ، رکن اسمبلی ہمناآباد راج شیکھر پاٹل و کانگریس پارٹی کے تمام ذمہ داران اور کارکنان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے مجھے بیدر ضلع کانگریس کمیٹی کا جنرل سیکرٹری نامزد کیا ہے۔
Bidar District Congress حسن کمال بیدر ضلع کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکرٹری نامزد - حسن کمال پرویز جنرل سیکرٹری بیدر ضلع کانگریس کمیٹی
سابق رکن اسمبلی بیدر محسن کمال کے فرزند حسن کمال پرویز کو بیدر ضلع کانگریس کمیٹی کا جنرل سیکرٹری نامزد کیا گیا ہے۔
Bidar District Congress
یہ بھی پڑھیں:
حسن کمال پرویز جنرل سیکرٹری بیدر ضلع کانگریس کمیٹی نے کہا کہ میں گزشتہ چوبیس سالوں سے کانگریس پارٹی سے جڑا ہوا ہوں اور پارٹی میں پوری جدت، لگن اور ایمانداری سے پارٹی کا کام کر رہا ہوں اور انشاء اللہ پارٹی میں جو بھی مجھے ذمہ داری دی گئی ہے میں اس کو محنت اور پوری ایمانداری کے ساتھ پورا کروں گا۔ اس موقع پر اس پریس کانفرنس میں کانگریس پارٹی کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔