اردو

urdu

ETV Bharat / state

بیدر: مفت میڈیکل کیمپ - کرناٹک کے شہر بیدر میں صحت اسپیشلٹی کلینک اور آئیکون لیب کے اشتراک سے مفت میگا ہیلتھ کیمپ

کرناٹک کے شہر بیدر میں صحت اسپیشلٹی کلینک اور آئیکون لیب کے اشتراک سے مفت میگا ہیلتھ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

مفت میڈیکل کیمپ

By

Published : Oct 6, 2019, 9:04 PM IST

بیدر میں منعقد مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مریضوں کی مختلف بیماریوں کی جانچ کی گئی۔

مفت ہیلتھ کیمپ میں مریضوں کے خون کی جانچ، ذیابیطس، تھائیرائیڈ، ای سی جی اور نسوان سے متاثرہ امراض کا معائنہ کیا گیا۔

مفت میڈیکل کیمپ، ویڈیو

اس کیمپ میں 100 سے زائد مرد و خواتین نے اس مفت کیمپ سے استفادہ حاصل کیا۔

اس موقع پر مریضوں کے خون کی جانچ کے بعد ضروری ادویات بھی فراہم کی گئی۔

ڈاکٹر زبیر قادری نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ کیمپ کا مقصد خدمت خلق ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان دنوں ڈینگو، ملیریا اور تھائیرایڈ جیسی بیماریاں عام ہوتی جارہی ہیں جس کی وجہ سے لوگوں میں کافی پریشانیاں دیکھی جا رہی ہے اسی لیے یہ کیمپ رکھا گیا تا کہ لوگ اس سے استفادہ حاسل کرسکیں۔

ڈاکٹر زبیر نے مزید کہا کہ کئی مریض ایسے ہیں کہ جو اس بات سے بھی نا واقف ہوتے ہیں کہ وہ کس بیماری سے نبرد آزما ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details