اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک: سی پی آئی کے ریاستی دفتر کو جلانے کے خلاف احتجاج - bidar: all party protest against state government

گزشتہ دنوں کرناٹک کے دارالحکومت بینگلور میں واقع سی پی آئی کے ریاستی صدر دفتر کو چند شرپسندوں نے آگ لگا دی تھی اور ریاستی صدر کے خلاف حملہ کی بھی کوشش کی گئی تھی۔

سی پی آئی کے ریاستی دفتر کو جلانے کے خلاف احتجاج
سی پی آئی کے ریاستی دفتر کو جلانے کے خلاف احتجاج

By

Published : Dec 27, 2019, 8:49 PM IST

اس سلسلے میں کرناٹک کے ضلع بیدر میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کا آغاز شہر کے امبیڈکر سرکل سے کیا گی اور ژپٹی کمشنر کے دفتر پر یہ ریلی اختتام پذیر ہوئی۔

اس موقع پر کمیونسٹ رہنما بابو راو نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی ملک بھر میں فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف لڑنے کے لیے ملک کے تمام سیکولر اور ترقی پسند جماعتوں کو آپس میں متحد کرتے ہوئے ان کے ساتھ دستور کو بچانے کی لڑائی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے لیکن یہ بات فرقہ پرستوں کو برداشت نہیں ہو رہی ہے۔

سی پی آئی کے ریاستی دفتر کو جلانے کے خلاف احتجاج

انھوں نے مزید کہا کہ 'جس کا ثبوت یہ ہے کہ فرقہ پرستوں نے بینگلور میں واقع کمیونسٹ پارٹی کے ریاستی صدر پر حملہ کیا اور دفتر کو بھی آگ کے حوالے کردیا گیا۔ اس کے علاوہ دفتر کے کمپاؤنڈ میں کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔

کامریڈ علی احمد خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ آئین ہند اور جمہوریت پر حملہ ہے اور ہم اس حملے کی مذمت کرتے ہیں اور ریاستی حکومت سے مجرمین کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اس موقع پر مدثر، صدر ویلفیئر پارٹی آف انڈیا، اسدالدین ریاستی نائب صدر جنتا دل سیکولر، عطاء اللہ صدیقی، حمیدہ قادری کے علاوہ دیگر نے اس احتجاجی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے خاطیوں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو ایک میمورنڈم پیش کیا گیا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

bidar

ABOUT THE AUTHOR

...view details