بیدر:بیجا پور کے رکن اسمبلی بی جے پی لیڈر بسون گوڑا پاٹل یتنال ہمیشہ مسلمانوں کے خلا ف شر انگیز اور زہرآلود بیانات دیتے ہیں، انھوں نے پھر شر انگیزی پھلانے کےلئے غیر ذمہ دارانہ بیان دیا ہے۔ ممتاز عالم دین و صوفی مولانا سید تنویر ہاشمی بیجاپور رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ و صدر اہل سنت الجماعت کرناٹک کو، جو کرناٹک میں معزز و با وقار شخصیات میں شمار کئے جاتے ہیں۔ جن کی بلا لحاظ مذہب و ملت کافی مقبولیت ہے اور ساتھ ہی ساتھ سیکولر پسند انسان ہیں۔
مولانا سید تنویر ہاشمی صاحب پر بسون گوڑا پاٹل نے جو الزام لگایا ہے وہ بالکل غلط و احمقانہ بیان ہے۔ ان خیالات کا اِظہار جناب عبدالمنان سیٹھ ریاستی نائب صدر اقلیتی ڈپارٹمنٹ کانگریس کمیٹی نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے کی۔ یتنال کے شرانگیز بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بسون گوڑا پاٹل یتنال ایک رکن اسمبلی ہوتے ہوئے ریاست میں امن و امان کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ان کے خلاف سخت ترین کاروائی ہونی چاہیے۔