اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bidar Aazmeen Hajj on Immigration Point بیدر کے عازمین حج کا امیگریشن پوائنٹ حیدرآباد سے کرنے کا مطالبہ - وفد سید منصور احمد قادری معتمد انجمن کی قیادت

کرناٹک کے ضلع بیدر میں واقع انجمن خادم الحجاج کا ایک وفد سید منصور احمد قادری معتمد انجمنوں کی قیادت میں مرکزی حج کمیٹی ممبئی پہنچ کر مرکزی حج کمیٹی کے ذمہ داران سے ملاقات کی اور عرضداشت پیش کی۔ Immigration Point From Hyderabad

امیگریشن پوائنٹ حیدرآباد سے کرنے کا مطالبہ
امیگریشن پوائنٹ حیدرآباد سے کرنے کا مطالبہ

By

Published : Nov 11, 2022, 12:42 PM IST

Updated : Nov 11, 2022, 1:02 PM IST

بیدر: ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں واقع انجمن خادم الحجاج کا ایک وفد سید منصور احمد قادری معتمد انجمن کی قیادت میں مرکزی حج کمیٹی ممبئی پہنچ کر مرکزی حج کمیٹی کے ذمہ داران سے ملاقات کی اور عرضداشت پیش کی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ شمالی کرناٹک کے اضلاع بیدر، گلبرگہ، یادگیر، رائچور کے عازمین حج گزشتہ کئی برسوں سے حیدرآباد امیگریشن پوائنٹ سے حج کو روانہ ہوتے تھے لیکن کوویڈ کی پابندیوں اور ملک میں امیگریشن پوائنٹ کم کر دیے جانے کی وجہ سے عازمین حاجیوں کو بنگلور سے روانہ کیا گیا۔ Bidar Aazmeen Hajj Demand Immigration Point From Hyderabad Airport

امیگریشن پوائنٹ حیدرآباد سے کرنے کا مطالبہ


یہ بھی پڑھیں:Bengaluru Muslims کمپے گوڑا مجسمہ کے افتتاح کے لئے مسجد طحہ کی مٹی سونپی گئی

بیدر سے بینگلور کی مسافت تقریبا ایک دن کی ہے۔اس سے لوگوں کو بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس لئے ان چار اضلاع کے عازمین کو امیگریشن پوائنٹ حیدرآباد ہی برقرار رکھا جائے۔حیدرآباد سے ہی ان کی روانگی کا نظام بنایا جائے تو تمام عازمین حج کو بڑی آسانی ہوگی۔ ان کاکہنا ہے کہ مرکزی حج کمیٹی کے ذمہ داران نے یقین دہائی کرائی ہے کہ اس پر پوری کوشش کی جائے گی ۔سید منصور احمد قادری کے ساتھ شفیق احمد، محمد شاہنواز سید۔ آصف حسین۔ محمد عبدالواجد کے علاوہ انجمن خادم الحجاج ضلع بیدر کہ دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ Bidar Aazmeen Hajj on Immigration Point

Last Updated : Nov 11, 2022, 1:02 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details