اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگلور: کسانوں کی حمایت میں پرزور احتجاج - مودی حکومت مخالف نعرے بازی

اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بھارتیہ پریورتن سنگھ کے صدر ڈاکٹر شرینیواس نے بتایا کہ 'زرعی قوانین کی تشکیل کے سلسلے میں نریندرہ مودی نے ریاستی موضوع کو مرکزی بنا کر ایک آئینی بحران کھڑا کیا ہے۔'

بنگلور: کسانوں کی حمایت میں پرزور احتجاج
بنگلور: کسانوں کی حمایت میں پرزور احتجاج

By

Published : Feb 17, 2021, 5:34 PM IST

ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں میسور بینک سرکل پر بھارتیہ پریورتن سنگھ کی جانب سے ملک بھر میں جاری کسانوں کی تحریک کی حمایت میں ایک پرزور احتجاج کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں تنطیم کے کارکنان نے کسانوں کی حمایت و مودی حکومت مخالف نعرے بازی کی۔

بنگلور: کسانوں کی حمایت میں پرزور احتجاج

اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بھارتیہ پریورتن سنگھ کے صدر ڈاکٹر شرینیواس نے بتایا کہ 'زرعی قوانین کی تشکیل کے سلسلے میں نریندرہ مودی نے ریاستی موضوع کو مرکزی بنا کر ایک آئینی بحران کھڑا کیا ہے۔'

ڈاکٹر شرینیواس نے کرناٹک میں پاس کیے گئے انسداد گوکشی قانون کے متعلق کہا کہ اس قانون کے نفاذ میں بی جے پی ہی نہیں بلکہ جے ڈی ایس اور کانگریس پارٹی بھی شامل ہے۔

بنگلور: کسانوں کی حمایت میں پرزور احتجاج

وہیں اس موقع پر معروف وکیل ہری رام نے کہا کہ مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی یہ سمجھ لے کہ حکومت کے خلاف آواز اٹھانا ملک مخالف نہیں۔ مودی حکومت کسانوں کی تحریک کے متعلق تاناشاہی رویہ اختیار کئے ہوئے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایم جے اکبر ہتک عزت معاملے میں پریا رمانی بری

اس موقع پر احتجاجیوں نے مرکزی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ متنازعہ زرعی قوانین کو فوری طور پر واپس لے تاکہ مہینوں سے دہلی بارڈرز پر بر بیٹھے لاکھوں کسانوں کو راحت مل سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details