بنگلور میں کسانوں کی جانب سے کیے گئے بھارت بند کے اعلان پر بنگلور میں متعدد سماجی و سیاسی تنظیموں نے احتجاج کیا۔
مرکزی حکومت کی جانب سے لائے گئے زرعی قوانین کے خلاف بنگلور شہر کے مختلف مقامات پر کسان احتجاج کررہے ہیں۔
کسانوں کی اس تحریک کی نہ صرف کسان بلکہ ملی، سماجی، سیاسی حتیٰ کہ مذہبی تنظیموں نے بھی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
ایک بڑی تعداد میں مسلم تنظیمیں بھی کسانوں کے ساتھ کھڑی ہیں تاکہ بھارت میں کسانوں کو ان کے حقوق مل سکیں۔
اس احتجاج میں زرعی قوانین کو فوری طور پر واپس لیے جانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
بھارت بند: کسانوں کا احتجاج اس تحریک کی حمایت کررہے سماجی کارکنان کا کہنا ہے کہ مودی حکومت ان نئے زرعی قوانین کے نفاذ سے کیپیٹل م کو بڑھاوا دیکر کسانوں کو بندھوا مزدور بنانا چاہتی ہے۔