بیدر:کرناٹک کے ضلع بیدر کے بھالکی کے رکن اسمبلی ایشور کھنڈر نے کہا کہ بھالکی کے ہر گاؤں کی ترقی میری ذمہ داری ہے۔ وہ گاؤں کو ترقی یافتہ بنانے کے لئے پُرعزم ہیں۔ اس کے لئے تمام ترکوشش کی جا رہی ہے۔ بیدر ضلع کے دیگر علاقوں کے مقابلے اس گاؤں کو زیادہ اہمیت دی جائے گی تاکہ لوگوں تک بنیادی سہولیات فراہم کی جائے سکے۔ Bhalki MLA Eshwar Khandre Slam BJP Led Karnataka Govt
انہوں نے کہا کہ بھالکی کے مسائل کے حل کے لئے مؤثر اقدامات کئے جائیں گے۔ ہرگاؤں میں سڑکوں کی تعمیر کی جائے گی۔ بہت سے گاؤں میں کنکریٹ سڑکوں کی تعمیر ہونی ہے ۔اس کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔
ایشور کھنڈر نے کہا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو حکومت کی تشکیل کیلئے درکار نشستوں پر کامیابی حاصل ہوتی ہے تو ناصرف بھالکی بلکہ کلیان کرناٹک کے تمام اضلاع میں ترقیاتی کاموں کے لئے منصوبوں کا اعلان کیا جائے گا۔