شہر کا معروف ادارہ "ہیومین ٹچ" بھی ایک ایسا ہی ادارہ ہے جو گزشتہ تقریباً 15 برسوں سے غریب لڑکیوں کی اجتماعی شادیاں کرواتا آرہا ہے جو اب تک 1800 سے زیادہ غریب جوڑوں کا اجتماعی شادیاں کروا چکا ہے۔ اجتماعی شادیوں کے علاوہ ہیومین ٹچ غریب و مستحق بچوں میں اسکالرشپ بھی تقسیم کرتا ہے اور ادارے کی جانب سے طبی امداد بھی کی جاتی ہے۔
ایک نکاح کا خرچ تقریباً 55 ہزار روپے ہوتا ہے، جس میں ہر نئے جوڑے کو بنیادی ضروریات کے ساز و سامان دیے جاتے ہیں اور ساتھ ہی 100لوگوں کے لئے کھانے کے توشہ کا بھی انتظام کیا جاتا ہے۔
آج محترمہ تزین عمر کی زیر نگرانی چلنے والے ہیومین ٹچ کی جانب سے بمقام مسجد النور بنگلور کے احاطے میں اجتماعی نکاح کا پروگرام کیا گیا جن میں 12 غریب جوڑوں کا نکاح عمل میں آیا۔ شہر بنگلور کے مقامی کے علاوہ قرب و جوار کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے خاندان کے افراد نے بھی ان اجتماعی شادیوں سے فائدہ اٹھایا۔