اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے این یو تشدد کے خلاف بنگلور میں طلبا کا احتجاج - اعلیٰ سطح کی جانچ اور خاطیوں پر سخت کارروائی کا مطالبہ

جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کیمپس میں نقاب پوشوں کی جانب سے طلبا و اساتذہ پر ہوئے حملے کے خلاف بنگلور کے ٹاؤن ہال کے پاس طلبا نے احتجاج کیا اور تشدد کی مذمت کی۔

جے این یو تشدد کے خلاف بنگلور میں طلباء کا احتجاج
جے این یو تشدد کے خلاف بنگلور میں طلباء کا احتجاج

By

Published : Jan 7, 2020, 1:59 PM IST

طلبا نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ 'پولیس کی موجودگی میں یہ حملہ کیوں کر ممکن ہوا جب کہ سماجی کارکنان کا یہ ماننا ہے کہ مودی کی اقتدار والی مرکزی حکومت پولیس کو اپنے سیاسی فائدہ کے لیے استعمال کر رہی ہے۔'

طلبا نے الزام عائد کیا کہ 'جے این یو پر ہوئے حملے میں آر ایس ایس و اے بی وی پی کے ورکرز کا ہاتھ ہے جو ایک سازش ہے۔'

جے این یو تشدد کے خلاف بنگلور میں طلبا کا احتجاج

اس موقع پر آزادی کے نعروں کے ساتھ طلبا نے اس معاملے میں اعلیٰ سطح کی جانچ اور حملہ آوروں پر سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔
.
احتجاج میں طلبا نے مودی حکومت کو انتباہ دیا کہ وہ شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے طلبا کو دبانے کی کوشش نہ کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details