اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگلور: ظلم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں "یوم حسینؓ" کا پیغام

سماجی کارکن آغا سلطان کی قیادت میں"آئیے دلوں کو جوڑیں" عنوان پر 29واں سالانہ "یوم حسینؓ" پروگرام کا اہتمام آج بنگلور میں عمل میں لایا گیا۔

بنگلور: ظلم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں "یوم حسین" کا پیغام
بنگلور: ظلم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں "یوم حسین" کا پیغام

By

Published : Sep 13, 2021, 5:09 PM IST

کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں سماجی کارکن آغا سلطان کی زیر سرپرستی میں"آئیے دلوں کو جوڑیں" عنوان پر 29واں سالانہ "یوم حسینؓ" پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ ہر سال کی طرح اس بار بھی ملک کی اہم ترین و نامور سماجی، مذہبی و سیاسی شخصیات نے اس تاریخی پروگرام میں شرکت کی اور پروگرام میں شریک عوام سے خطاب کرتے ہوئےحضرت امام حسینؓ کے دیے گئے پیغام کو عام کیا۔

ویڈیو

مقررین نے سیدنا امام حسینؓ کے اسباق کا حوالہ دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ ظلم و ستم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں، تاکہ ملک میں امن و امان قائم ہوسکے۔

بنگلور: ظلم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں "یوم حسین" کا پیغام
اس موقع پر حسینؓ ڈے کے کنوینر آغا سلطان نے کہا کہ 'امام حسینؓ کا یہ سبق ہے کہ ظالموں اور دہشتگردوں سے کوئی سمجھوتہ نہیں، لہٰذا عوام کو چاہیے کہ امن و بھائی چارے کو فروغ دیں۔
بنگلور: ظلم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں "یوم حسین" کا پیغام
مزید پڑھیں:پٹنہ: اردو کے بقا اور فروغ کے لئے متحد ہونے کی ضرورت ہے ،ڈاکٹرتنویر حسن

اس موقع پر راجیہ سبھا کے رکن پارلیمان ڈاکٹر ناصر حسین نے بتایا کہ ملک میں برسر اقتدار حکومت کے ظلم کے خلاف لوگ متحد ہوں اور ناانصافیوں پر روک لگائیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details