بنگلور: ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں سالیڈریٹی یوتھ موومنٹ کی جانب سے امید، عزم و عمل اور وقار کے عنوان سے 18 دسمبر کو ریاستی سطح پر ایک کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں ادارے کے صدر لبید شافعی نے کہا کہ موجودہ دور میں نوجوانوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے یہ کانفرنس منعقد کی جارہی ہے اور اس کانفرنس کے ذریعہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی تاکہ وہ مایوسی اور ناامیدی کا شکار نہ ہوں۔ Conference organized by Solidarity Youth Movement
Conference by Solidarity Youth Movement سالیڈریٹی یوتھ موومنٹ کی جانب سے کانفرنس کا انعقاد
سالیڈریٹی یوتھ موومنٹ کے ذمہداران کا کہنا ہے کہ ملت کو از سر نو منظم و متحرک کرنا ہے اور پہلے سے زیادہ قوت اور استعداد کے ساتھ ہوا کے رخ کو بدلنا ہے۔ جھوٹ، ظلم و ناانصافی، نفرت و تعصب جیسے اندھرے کو حق و انصاف کی روشنی سے ختم کرنا ہے۔ Conference organized by Solidarity Youth Movement
مزید پڑھیں:۔SIO In Aurangabad ایس آئی او کی قومی یکجہتی اور محبت کے پیغام عام کرنے کوشش
اس موقعے پر سالیڈریٹی یوتھ موومنٹ کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ ملت کو از سر نو منظم و متحرک کرنا ہے اور پہلے سے زیادہ قوت اور استعداد کے ساتھ ہوا کے رخ کو بدلنا ہے۔ جھوٹ، ظلم و ناانصافی، نفرت و تعصب جیسے اندھرے کو حق و انصاف کی روشنی سے ختم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ ریاستی کانفرنس میں جماعت اسلامی ہند کے قومی صدر سید سعادت اللہ حسینی، امیر شریعت کرناٹک سمیت ملک بھر سے مشہور شخصیات شرکت کریں گی۔