اس سلسلے میں بی جے پی حکومت نے کرناٹک الیکشن کمیشن سے بھی رابطہ کیا ہے تاکہ انتخابات کو ملتوی کردیا جائے
بنگلور : پنچایت انتخابات ملتوی کرنا غیر ضروری - Karnataka panchayat election -postpon news
ریاست کرناٹک میں تقریباً 6،000 گرام پنچایتوں کی میقات جون و جولائی میں ختم ہورہی ہے ۔اور ریا ست میں برسراقتدارجماعت بی جے پی نے کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کو وجہ بتاکر انتخابات کو ملتوی کرکے 6 مہینوں تک مقامی لوگوں پر مشتمل ایڈمنسٹریٹیو کمیٹیاں تشکیل کرنا چاہتی ہے.
ان حالات میں "کرناٹک مسلم متحدہ محاذ" نے بی. جے. پی حکومت کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے ایوان کے اپوزیشن لیڈران سے ایک اہم ملاقات کی تا کہ حکومت پر دباؤ بنا یا جائے کہ وہ انتخابات کو ملتوی نہ کرنے ۔
اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کرناٹک مسلم متحدہ محاذ کے جنرل سیکرٹری سید اقبال نے بتایا کہ بی جے پی حکومت کووڈ-19 کا بہانہ بناکر انتخابات کو ملتوی کر رہی ہے۔ جو کہ غیر ضروری ہے
انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن اب تو تقریبا ختم ہو چکا ہے. اور ایسے حالات میں بی جے پی کا انتخابات کو ملتوی کر کے مقامی کونسل بنانا نہ صرف غیر دستوری ہے بلکہ جمہوریت کے لئے ایک ممکنہ خطرہ ہے.
سید اقبال نے مزید کہا کہ ان کی کوششیں جاری ہیں کہ گرام پنچایت کے انتخابات کو ملتوی نہ ہونے دیں.