ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور کے پولیس کمشنر بھاسکر راؤ گذشتہ روز ان کے ڈرائیور کا کورونا ٹسٹ پازیٹیو آنے کے قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔
بھاسکر راؤ کا پیر کے روز کورونا ٹسٹ کیا جائے گا کہ جبکہ گذشتہ تین ماہ کے دوران یہ ان کا پانچواں ٹسٹ ہے۔

پولیس کمشنر نے ٹوئٹ کر کے بتایا کہ ’میرے ڈرائیور کا کورونا ٹسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد میں چار دن کے لیے کورنٹائن میں چلا گیا ہوں اور پیر کے روز میرا کورونا ٹسٹ کیا جائے گا جو میرا پانچواں کورونا ٹسٹ ہوگا‘۔
اطلاعات کے مطابق کچھ آئی پی ایس عہدیداروں سمیت چار سو سے زائد پولیس اہلکار کورونا مثبت پائے گئے ہیں جبکہ وبا کی وجہ سے پانچ اہلکاروں کی موت ہوئی ہے اور تقریباً دو سو اہلکار صحتیاب ہوچکے ہیں۔ کوویڈ انفیکشن کی وجہ سے اب تک بیس پولیس تھانوں کو سیل کیا جاچکا ہے۔