بنگلور: ملک کی کئی ریاستوں میں حزب اختلاف پر مبینہ 'آپریشن لوٹس' کیا جارہا ہے جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں ایم ایل ایز خاص طور پر کانگریس پارٹی کے ایم ایل ایز اس کا شکار بنے اور لوٹس آپریشن کے ذریعے حکومتیں گرائی و بنائی جارہی ہیں۔ اس سلسلے میں کانگریس کے سینئر لیڈر و ایم ایل اے کرشنا بیرے گُوڑا نے اس بات کی وضاحت کی کہ آخر کانگریس کے ایم ایل ایز لوٹس آپریشن کے شکار کیوں بن رہے ہیں؟ کیا وہ اس قدر بدعنوان ہیں کہ ای ڈی اور سی بی آئی جیسی ایجنسیوں کے لیے ولنریبل بنے یا پھر کیا وہ کانگریس کی آئیڈیالوجی یا نظریہ میں کمزور ہوگئے ہیں؟ Operation Lotus in Karnataka
Operation Lotus vs Congress Legislatures کرناٹک میں مبینہ آپریشن لوٹس پر کانگریس کیسے روک لگائے گی - کرناٹک اسمبلی الیکشن میں مبینہ آپریشن لوٹس
کانگریس رہنما کرشنا بیرے گوڑا نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کے دوران بی جے پی کی جانب سے اراکین اسمبلی کی خرید و فروخت پر روک لگانے کے تعلق سے باتیں کی۔ انہوں نے بتایا کہ کرناٹک اسمبلی الیکشن میں مبینہ 'آپریشن لوٹس' پر کیسے لگے گی روک؟ Karnataka Assembly Election
کرناٹک میں مبینہ آپریشن لوٹس
کرشنا بیرے گوڑا نے کہا کہ کرناٹک کے اسمبلی الیکشن میں مبینہ 'لوٹس آپریشن' کی روک تھام کے سلسلے میں کرناٹک کانگریس کی جانب سے یہ منصوبہ بندی تیار کی گئی ہے کہ اکثریت سے کامیابی کے لئے بھر پور جدوجہد کی جائے گی۔