بنگلور: کرناٹک کی حکومت کی اس مہم کے تحت آج ایک بڑے پیمانے پر ریلی نکالی گئی جس میں بلا تفریق مذہب و ملت سبھی لوگوں نے شرکت کی۔ شہر کے مختلف علاقوں کے مذہبی مقامات سے 'مٹی' اکٹھا کی گئی. Bengaluru Muslims Handover Soil Of Masjid E Taha For The Kempegowda Statue Inauguration
اس سلسلے میں مسلمانوں کی نمائندگی کرتے ہوئے سمیع اللہ خان کی قیادت میں متیکیرے کی مسجد طحہ کے وفد نے مسجد کے احاطے کی مٹی کو وزیر برائے ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر اشوتھ نارائن کے ہاتھوں سونپی اور کہا کہ یہ اقدام بھائی چارے کے فروغ کے لئے اٹھایا گیا ہے.