اردو

urdu

پٹاخے کے دھماکے میں رکن اسمبلی زخمی

By

Published : Jan 23, 2020, 8:01 AM IST

Updated : Feb 18, 2020, 2:01 AM IST

بنگلور شہر کے شانتی نگر میں ایک سالگرہ کی تقریب کے دوران مشتبہ پٹاخے کے دھماکے میں رکن اسمبلی سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔وہیں رکن اسمبلی کے بیٹے نے حملہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔

کم شدت والے دھماکے میں رکن اسمبلی زخمی
کم شدت والے دھماکے میں رکن اسمبلی زخمی

بنگلور میں شادی تقریب میں مہمان کے طور پر شرکت کرنے گئے شانتی نگر اسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی این اے حارث کے ساتھ دیگر 4 افراد بھی زخمی ہوگئے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ دھماکہ تقریب میں پٹاخے جلانے کی وجہ سے ہوا ہے، تاہم موقع واردات سے اس دھماکہ کی اشیاء کو تحقیقات کے لیے بھیج دیا گیا ہے تاکہ اس دھماکہ کی نوعیت کا پتہ لگایا جاسکے۔

اس موقع پر این اے حارث کے بیٹے نلپاڈ نے اس بات کا شبہ ظاہر کیا کہ یہ حملہ میرے والد پر ہی کیا گیا تھا ۔ کوئی دھماکہ خیز چیز ان پر آکر گری۔ انہوں نے بتایا کہ این اے حارث کو پیر اور کان پر چوٹ آئی ہے۔

موقع واردات پر پہنچے ڈی سی پی چیتن سنگھ نے بتایا کہ یہ کم شدت والا دھماکہ پٹاخے سے ہوا ہے۔ چونکہ چند پٹاخے جلے نہیں تھے وہ ایک ساتھ جلے، جس کی وجہ سے یہ دھماکہ پیش آیا۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 2:01 AM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details