اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sacrifice Animals on Eid Ul-Adha: قربانی صرف جانوں کو ذبح کرنا نہیں، بلکہ برائیوں سے کنارہ کشی کا نام ہے - قربانی اخلاقی براییوں سے کنارہ کشی کرنے کا نام ہے

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت میں مولانا ظہیر الدین قادری نے کہا کہ قربانی صرف جانور کو ذبح کرنا نہیں، بلکہ ہر قسم کی اخلاقی براییوں سے کنارہ کشی کرنا ہے، تاکہ ایک بہتر امتی بن کر انسانیت کی خد مت کر سکیں۔ Sacrifice Animals on Eid Ul-Adha

how-to-celebrate-bakrid-following-guidelines-of-the-government
قربانی صرف جانوں کی ذبیحہ کا نام نہیں، بلکہ برائیوں سے کنارہ کشی کا نام ہے

By

Published : Jul 9, 2022, 10:52 PM IST

بنگلور: بھارت سمیت ایشائی ممالک میں 10 جولائی 10 جولائی کو عید الاضحی کا تہوار عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا Eid Ul Adha Celebration۔ عید الاضحی کی نماز اور سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے دوران مسلمان حکومتی رہنما ہدایات کا خاص خیال رکھیں، ممنوعہ جانوروں کی قربانی نہ کریں۔ اس سلسلے میں مولانا ظیر الدین قادری نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ مسلمان حکومت کے جانب سے جاری کیے گئے ذبیحہ اور کووڈ ہدایات پر عمل کریں۔'

ویڈیو


مولانا ظہیر الدین قادری نے کہاکہ قربانی صرف جانور کو ذبح کرنا نہیں، بلکہ ہر قسم کی اخلاقی براییوں سے کنارہ کشی کرنا ہے، تاکہ ایک بہتر امتی بن کر انسانیت کی خد مت کی جاسکے۔ مولانا ظہیر الدین قادری نے کہاکہ اخلاقی برائیاں جیسے انانیت، حسد، بغض، کینہ، فریب و دھوکہ سے بچیں اور دوسروں کو بھی ترغیب دیں۔'

واضح رہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کی جانب سے اینٹی کیٹل سلاٹر قانون کو اپوزیشن و کسانوں کے سخت مخالفت کے باوجود پاس کردیا گیا ہے، جس کی وجہ سے کسانوں کو اور مسلمانوں میں قریشی جماعت کا بڑا نقصان اٹھانا پڑھ رہا ہے۔ تاہم مسلمان منوعہ جانوں کی قربانی سے پرہیز کریں۔ سنت ابراہیمی کی ادائیگی میں رہنما ہدایات کا خاصل خیال رکھیں، بردران وطن کا بھی خیال رکھیں۔'

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details