لاک ڈاؤن کے نفاذ کے دوران نماز عید گھر پر ہی ادا کرنی ہے۔ اب لوگوں کے ذہنوں میں یہ سوال پیدا ہو رہا ہے کہ کیا گھر پر عید کی نماز ہوتی ہے؟ اور اگر ہوتی ہے تو عید کے خطبہ کا کیا معاملہ ہوگا؟ اور نماز کا صحیح طریقہ کیا ہوگا؟
بنگلور: عید الفطر کی نماز کے متعلق مغالطوں کا ازالہ - Karnataka news
عید الفطر کی آمد آمد ہے۔ ملک بھر میں لاک ڈاون کے نفاذ کا سلسلہ جاری ہے۔ ماہ مقدس میں مسلمانوں نے نماز باالخصوص الوداع جمعہ کی نماز بھی اپنے اپنے گھروں میں ہی ادا کی۔ اب عید کی نماز کی ادائیگی کو لے کر لوگوں کے ذہنوں میں کئی طرح کے سوالات پیدا ہو رہے ہیں۔
عید الفطر کی واجب نماز کے متعلق مغالطوں کا ازالہ
انہیں چند سوالات کے جوابات اور عید الفطر کی نماز کے متعلق مغالطوں کے ازالے کے سلسلے میں معروف عالم دین ، مسجد قادریہ کے امام مولانا لطف اللہ رشادی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے تفصیل بتائی