اردو

urdu

ETV Bharat / state

'سی اے اے و این آر سی سے حکومت اپنی ناکامی چھپارہی ہے'

کرناٹک کے شہر بنگلور کے قلب میں آج بھی بڑی تعداد میں موجود خواتین کی جانب سے شہریت ترمیمی قانون، این پی آر اور این آر سی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

By

Published : Feb 7, 2020, 3:45 AM IST

Updated : Feb 29, 2020, 11:47 AM IST

مذکورہ قوانین کی منسوخی کا مطالبہ
مذکورہ قوانین کی منسوخی کا مطالبہ

شہر کے ٹاؤن ہال کے سامنے بنگلور پیس آرگنائزیشن نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف زبردست احتجاج و مظاہرہ کیا جس میں کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی اور مذکورہ قوانین کی منسوخی کا مطالبہ کیا۔

کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی
مذکورہ قوانین کی منسوخی کا مطالبہ

احتجاج میں علماء کرام بھی موجود رہے جنہوں نے مرکزی حکومت کے شہریت ترمیمی قانون کے نفاذ کی سخت مذمت کی اور وزیر اعظم کو منتبہ کیا کہ وہ عوام پر سی اے اے اور این آر سی جیسے قوانین نہ تھونپے۔

مظاہرین نے پرزور مطالبہ کیا کہ حکومت مذہبی منافرت سے باز آئے اور ملک کے دستور کے ساتھ کسی بھی قسم کی چھیڑ چھاڑ نہ کرے۔

شہریت ترمیمی قانون، این پی آر اور این آر سی کے خلاف احتجاج
Last Updated : Feb 29, 2020, 11:47 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details