بنگلورپولیس کے مطابق عمران پاشا عرف بودی نامی ملزم اجتماعی زیادتی کے معاملے میں ملوث ہے۔ پولیس کئی مجرموں کے پیچھے پڑی تھی جس میں سے چند کی گرفتاری بھی ہوئی ہے۔ پولیس نے جنسی زیادتی کے ملزم کی اطلاع ملتے ہی اس کے پیچھے گئی اور اسے گرفتار کرنے کی کوشش کی۔ پولیس کی ان کے ساتھ جھڑپ ہوئی جس دوران اس کے پیروں میں گولی مار کر گرفتار کرلیا ہے۔ اس سے قبل پولیس نے اس کے ایک اور ساتھی کو بھی گرفتار کیا تھا۔
واضح رہے کہ 11 فروری کو شرپسندوں نے ایک خاتون کو اغوا کرکے چوری شدہ کار میں اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور بعد میں وہاں سے فرار ہوگئے۔ اس واقعے کے بعد معاملے سے متعلق ایک مقدمہ درج کیا گیا جس کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کردی۔
واقعہ کی تفصیلات اس طرح ہے:
10 فروری کو ملزم نے ناگراج نامی شخص کو دھمکی دی اور اس کی گاڑی، نقدی، زیورات اور اے ٹی ایم کارڈ لوٹ لیا۔