اردو

urdu

ETV Bharat / state

Doctor Runs Three km to Reach Operation Theatre ٹریفک جام کی وجہ سے ڈاکٹر کو تین کلو میٹر دوڑ کر سرجری کے لیے جانا پڑا

بنگلور میں گزشتہ دنوں ٹریفک جام ہوگیا تھا جس سے ایک ڈاکٹر کو آپریشن تھیٹر پہنچنے کے لیے تین کلو میٹر دوڑ کر جانا پڑا۔ Doctor Runs 3 km to Reach Operation Theatre

ٹریفک جام
ٹریفک جام

By

Published : Sep 12, 2022, 7:52 PM IST

بنگلور: کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں ٹریفک کی وجہ سے آپریشن میں دیری سے بچنے کے لیے ڈاکٹر نے اپنی کار چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور تین کلو میٹر دوڑ کر ہسپتال پہنچے۔ ڈاکٹر گووند نندکمار گیسٹرو انٹرولوجی سرجن ہیں وہ سرجاپور کے منی پال ہسپتال میں لیپروسکوپک پتتاشئی کی سرجری کے لیے جا رہے تھے۔ تبھی انہیں احساس ہوا کہ انہیں ہسپتال پہنچنے میں تاخیر ہو رہی ہے۔ آخری اسٹاپ میں عام طور پر 10 منٹ لگتے ہیں لیکن وہ ٹریفک میں پھنس گئے۔ وہ وقت پر نہ پہنچنے کی وجہ سے پریشان تھے۔ انہوں نے گوگل میپ چیک کیا جس سے معلوم ہوا کہ انہیں اپنی منزل تک پہنچنے میں مزید 45 منٹ لگیں گے۔ Doctor Runs 3 km to Reach Operation Theatre on Time

ڈاکٹر کو تین کلو میٹر دوڑ کر سرجری کے لیے جانا پڑا ہسپتال

جس کے بعد انہوں نے کار سے اتر کر سرجاپور مراٹھا ہللی کھنڈ پر بقیہ سفر دوڑ کر طے کرنے کا فیصلہ کیا۔ اسی دن انہوں نے ڈرائیور کو ہدایت دی تھی کہ وہ صبح 10 بجے سرجری کے لیے وقت پر ہسپتال پہنچ جائے لیکن ایسا نہیں ہوا۔ حالانکہ وہ دوڑ کر اپنے وقت پر پہنچ گئے اور آپریشن بھی مقررہ وقت میں مکمل کردیا۔

ڈاکٹر گووند نند کمار نے کہا کہ 30 اگست کو میں ٹریفک جام میں پھنس گیا تھا۔ مجھے فکر تھی کہ سرجری میں دیر ہوگی، کوئی دوسرا راستہ نہ ہونے کی وجہ سے میں گوگل میپ کی مدد سے ہسپتال جانے کا فیصلہ کیا۔ میں کار سے باہر نکلا اور سرجاپور مراٹھا ہللی سڑک پر دوڑ کر ہسپتال پہنچا۔ دوڑ میرے لیے آسان تھی۔ کیوں میں جم کرتا ہوں۔ میں ہسپتال کے لیے 3 کلو میٹر دوڑا اور وقت پر پہنچ گیا سرجری بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: India's Oldest Woman to Bike Across 900 KM بائیک پر 900 کلومیٹر کا ہمالیائی راستہ طے کرنے والی معمر ترین بھارتی خاتون

ABOUT THE AUTHOR

...view details