اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bengaluru Based Apple Employee Quits: ایپل کے ملازم کا کمپنی پر مذہبی بنیاد پر ہراساں کرنے کا الزام، مستعفی - Apple employee alleges mental harassed

خالد پرویز نے ایپل میں ایک دہائی سے زائد عرصے تک کام کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایچ آر کے ساتھ متعلقہ مسائل کو اٹھانے کے بعد ان سے کہا گیا کہ وہ "انتظامیہ پر بھروسہ کریں" اور مناسب تحقیقات کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔ تاہم دو ماہ کی طویل انتظار کے بعد بھی کوئی کارروائی نہ کیے جانے سے وہ ناخوش تھے۔

ایپل کے ملازم نے استعفیٰ دے دیا، ذہنی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا
ایپل کے ملازم نے استعفیٰ دے دیا، ذہنی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا

By

Published : Jun 17, 2023, 12:46 PM IST

بنگلورو:ایپل کمپنی کے ایک ملازم خالد پرویز نے بنگلورو آفس میں کام کی جگہ پر ہراساں کئے جانے، جیسے بدسلوکی، انتظامی غلطیوں اور اسلامو فوبک تبصروں کا حوالہ دیتے ہوئے استعفی دے دیا۔ خالد پرویز نے ایپل میں ایک دہائی سے زائد عرصے تک کام کیا۔ وہ لنکڈ اِن پورٹل کو بتایا کہ کمپنی کے ایچ آر کے ساتھ اسلامو فوبک تبصروں کا مسئلہ کو اٹھانے کے بعد ان سے کہا گیا کہ وہ "انتظامیہ پر بھروسہ کریں" اور مناسب تحقیقات کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔ تاہم دو ماہ کی طویل انتظار کے بعد بھی کوئی کارروائی نہ کیے جانے سے وہ ناخوش تھے۔

ناراض ملازم نے بتایا کہ جب میں نے ذمہ داروں سے اسلامو فوبک تبصروں کے بارے میں پوچھا تو کسی نے میرے کسی بھی سوال کا جواب نہیں دیا، لہذا میں سمجھ گیا کہ کبھی بھی کوئی تفتیش نہیں کی گئی اور جب کہ یہ بڑا کارپوریٹ کور اپ تھا۔ ‘‘ پرویز نے مزید کہا کہ ان کی ذہنی صحت کو لیکر مذاق اڑایا گیا اور انہیں ہراساں کیا گیا۔ پرویز نے بتایا کہ ان سب سے تنگ آکر انہوں نے استعفی دینا بہتر سمجھا۔

مزید پڑھیں:Apple Store in Mumbai بھارت میں اپیل کے پہلے اسٹور کا افتتاح

پرویز نے اپنے ساتھیوں اور دیگر کارپوریٹ عملے سے امتیازی سلوک اور بد سلوکی کے خلاف آواز اٹھانے کی بھی درخواست کی اور زور دیا کہ وہ ہر چیز کا نوٹس بھی لیں۔ وہیں ایپل انڈیا نے ابھی تک ان الزامات کے متعلق کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details