اردو

urdu

ETV Bharat / state

Falcon Institutions فیلکن انسٹی ٹیوشنز کے 100 طلبا کی پی یو امتحان میں شاندار کامیابی - Bengaluru News

فیلکن تعلیمی ادارہ سے وابستہ طلبا و طالبات نے پی یو یعنی پری ۔ یونیورسٹی کورس کے امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ پی یو امتحان میں سو طلبا نے نوے فیصد سے زیادہ نمبرات حاصل کیے ہیں۔

فیلکن انسٹی ٹیوشنز
فیلکن انسٹی ٹیوشنز

By

Published : May 6, 2023, 7:32 AM IST

فیلکن انسٹی ٹیوشنز

بنگلور: جنوبی ہند کے معروف تعلیمی اداروں میں سے ایک فیلکن انسٹیٹیوشنز سے رواں سال تقریباً 100 طلباء و طالبات نے پری-یونیورسٹی کورس میں 90 فیصد سے زیادہ مارکس حاصل کیے ہیں۔ اس موقعے پر ادارے کے ڈائریکٹر عبد السبحان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ طلباء کی انتھک محنت کا شاندار نتیجہ ہے کہ سو طلبا نے پری۔ یونیورسٹی کورس میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں یہ طلباء تعلیم کے میدان میں اپنے ان خوابوں کی تکمیل کریں گے جس سے نہ صرف ان کے والدین بلکہ ملک کے لیے بھی فخر کی بات ہوگی۔
عبد السبحان نے مزید بتایا کہ اس موقع پر طلباء کے لئے کریئر گائڈینس پروگرام کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں ماہرین تعلیم نے طلباء و طالبات سے تبادلہ خیال کیا اور ان کی رہنمائی بھی کی۔ واضح رہے کہ حال ہی میں پری یونیورسٹی امتحان کے نتائج کا اعلان کیا گیا جس میں ریاست بھر سے مسلم طلباء و طالبات کے نتائج قابل ستائش رہے۔

مزید پڑھیں:NEET Result 2022 فیلکن انسٹیٹیوشنز کے متعدد طلباء نیٹ میں کامیاب
بھارت کی دیگر ریاستوں کی طرح کرناٹک بھی تعلیمی اعتبار سے بہتر ہے، تاہم مسلم معاشرہ پسماندگی کا شکار ہے۔ دانشوروں کے مطابق ایسے ماحول میں جہاں والدین اپنے معاشی تنگیوں کی وجہ سے اپنے بچوں کو اسکولز و کالجز میں تعلیم دلوانے سے قاصر ہیں، جہاں مسلم طلبا و طالبات کو حجاب پر پابندی اور مسلم ریزرویشن پر سیاست جیسے مشکل حالات کا سامنا ہے، وہاں اقلیتی طلبہ کی یہ کامیابی قوم و ملت کے حوصلہ افزا ہے۔ ایسے حالات میں فیلکن کالج میں زیر تعلیم طلباء کا اعلیٰ نمبرات کا حاصل کرنا ملت کے لئے ایک فخر کی بات ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details