بنگلورو:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو سمیت دیگر اضلاع میں فلسطیوں پر اسرائیل کے ظلن ستم کے خلاف آواز بلند ہونے لگی ہے۔بنگلورو میں عام لوگ سڑکوں پر اتر کر اسرائیل کے ظلم ستم کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ اسی درمیان فلسطین میں جاری ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے کے لئیے بنگلور میں متعدد سماجی تنظیموں کی جانب سے ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جہاں کئی اہم شخصیات نے فلسطین میں اسرائیل کی جانب سے کی جارہی جارہیت کو دہشتگردی و معصوموں کی نسل کشی قرار دیا۔
احتجاجیوں نے فلسطین میں فعری طور پر جنگ بندی سیز فائر کئے جانے کا پرزور مطالبہ کیا۔واضح رہے کہ اسرائیل نے دریائے غزہ کے جنوب میں تعمیر شدہ علاقوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے، جہاں اس نے ابتدائی طور پر فلسطینی باشندوں کو لڑائی سے بچنے کے لیے وہاں سے بھاگنے کی ہدایت کی تھی.