بنگلورو: ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں بارہ ربیع الاول ماہ مبارک کی مناسبت سے شہر امن کے پیغام کو عام کرنے کے تئیں پرندوں کو آزاد کیا گیا اور مسجد کے دروازوں پر کنڑا زبان میں انگریو کئے گئے قرآن مقدس کی آیات کا افتتاح کیا گیا۔
اس موقع پر مولانا مقصود عمران رشادی نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ پیارے نبی ہی کی تعلیمات ہی ہیں جو ہمیں ملک کے تحفظ و اس کے بقاء کے لئے مر مٹنے کی حب الوطنی سکھاتی ہیں. انہوں نے کہا کہ زندگی کے ہر شعبے میں پیارے نبی کی تعلیمات ہر عام و خاص کے لئے مشعل راہ ہیں۔
اس موقع پر بیلی مٹھ کے شیوا رودرَ سوامی نے پیارے نبی زندگی پر روشنی ڈالی، کہ پیغمبر محمد صبر، محبت و بردباری سے لبریز تھے، وہ ایک بہترین قائد رہے جنہوں نے اپنے ہزاروں ساتھیوں کو انسانیت کے اعلیٰ اخلاق سے آراستہ کیا اور امن کے قیام کے متعلق آپ کی تعلیمات آج بھی متعلقہ ریلیوانٹ ہیں. شیوا ردرا سوامی نے پیغمبر اسلام کی قیادت میں لڑی گئی جنگ بدر و جنگ عہد کے حوالے دیکر سبق آموز تعلیمات کو درس کے طور پر بتائی اور انہوں نے صلح حدیبیہ کا بھی ذکر کیا۔
اس موقع پر بیلی مٹھ کے شیوا رودرَ سوامی اور مولانا مقصود عمران رشادی نے اپنے خطابات میں رسول اللہ کی سیرت پر گہری روشنی ڈالی، کہا کہ پیارے نبی کی تعلیمات ہر عام و خاص کے لئے مشعل راہ ہیں اور عوام سے اپیل کی کہ پیارے نبی کی سیرت کے عناوین پر اس طرح کے پروگرامس کا مساجد میں انعقاد کیا جائے تاکہ فرقہ پرست طاقتوں کے ڈیویسیو ایجنڈے کو ناکام کرتے ہوئے محبت و اخوت کو عام کیا جاسکے۔
اس موقع سابق وزیراعظم کے سابق پالیٹیکل سیکرٹری سید اشرف و کرناٹک وزیراعلیٰ کے پالیٹیکل سیکرٹری نصیر احمد نے کہا میلاد النبی کو نہایت خوش دلی و مذہبی جذبے کے ساتھ منایا جائے اور ہر قسم کے اشتعال انگیز تصویر کشی اور ہورڈنگز سے پرہیز کیا جائے کہ ایسی چیزیں ناخوشگوار واقعات اور تشدد کا باعث بن سکتی ہیں۔
مولانا مقصود عمران و بیلی مٹھ شیواردرا سوامی نے مسجد طحہ انتظامیہ کی سراہنا کی اور مساجد کے ذمہ داران سے اپیل کی کہ پیارے نبی کی سیرت کے عناوین پر اس طرح کے پروگرامس کا مساجد میں انعقاد کیا جائے تاکہ فرقہ پرست طاقتوں کے ڈیویسیو ایجنڈے کو ناکام کرنے محبت و اخوت کو عام کیا جاسکے۔