اردو

urdu

ETV Bharat / state

بیدر کے رکن پارلیمنٹ مرکزی کابینہ میں شامل - بیدر ای ٹی وی بھارت خبر

مرکزی کابینہ میں پہلی توسیع اور رد وبدل کے مرحلہ میں ریاست کرناٹک کے 4 اراکین پارلیمنٹ کو شامل کیا گیا ہے۔ ان میں سے بیدر کے رکن پارلیمنٹ بھگونت کھوبا بھی شامل ہیں۔

رکن پارلیمنٹ
رکن پارلیمنٹ

By

Published : Jul 8, 2021, 10:07 AM IST


ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر کے رکن پارلیمنٹ بھگونت کھوبا کو مرکزی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔ بھگونت کھوبا مکینیکل انجینیئر ہیں۔ وہ 1991 سے بی جے پی میں سرگرم ہیں۔

بھگونت کھوبا کو ضلع بیدر سے ہی دو بار رکن پارلیمنٹ بننے کا موقع ملا ہے۔ بھگونت کھوبا نے پہلی بار سابق وزیراعلیٰ دھرم سنگھ کو اور دوسری بار کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے کارگزار صدر ایشور کھنڈے کو شکست دی ہے۔

ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر کے اسمبلی حلقہ بسوا کلیان میں ہوئے اسمبلی ضمنی انتخابات میں بی جے پی کے امیدوار شرنو کی کامیابی میں بھگونت کھوبا کا اہم رول مانا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: اندور رکن اسمبلی کابینہ وزراء میں شامل


بھگونت کھوبا کے مرکزی کابینہ میں شامل ہونے کے بعد بیدر ضلع کو پہلی مرتبہ مرکزی وزارت میں نمائندگی ملی ہے۔ رکن پارلیمنٹ بیدر بھگونت کھوبا نے وزیر مملکت کی حیثیت سے حلف لیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details