اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک: پولیس تحویل میں زخمی شخص کی موت - ذہنی طور پر معذور شخص کی موت

کرناٹک میں پولیس حراست کے دوران زخمی حالت میں پائے جانے کے بعد ایک ذہنی طور پر معذور شخص کی موت ہوگئی ہے۔

کرناٹک: پولیس تحویل میں زخمی شخص کی موت
کرناٹک: پولیس تحویل میں زخمی شخص کی موت

By

Published : Jun 13, 2021, 10:02 AM IST

پولیس کا کہنا ہے کہ رائے ڈی سوزا کی موت رہائی کے بعد ان کے اہل خانہ کے ساتھ میڈیکریری علاقے میں ہوئی۔

اطلاعات کے مطابق وہ ویرپیٹ گلیوں میں ہاتھ میں چاقو لے کر گھومتے ہوئے پایا گیا تھا۔ اس شخص کے بھائی کی جانب سے شکایت درج کروائی گئی۔

ساؤتھ زون کے انسپکٹر جنرل پولیس پروین کمار نے انکوائری کی تو آٹھ پولیس افسران کو معطل کردیا گیا۔

پروین کمار نے کہا کہ معاملہ کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کے حوالے کیا جائے گا۔

اس واقعہ کے بعد کانگریس پارٹی کے رہنماؤں نے پولیس اسٹیشن کے سامنے احتجاج کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رائے کو تحویل میں لینے سے قبل اس نے سڑک پر موجود ایک کانسٹیبل پر حملہ کیا۔ تین گھنٹے کی حراست میں رہنے کے بعد ، شدید زخمی رائے کو اس کے اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق اگرچہ انہیں میڈیکیری اسپتال میں وینٹیلیٹر کی مدد دی گئی ، لیکن وہ بچ نہیں سکا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details