اردو

urdu

ETV Bharat / state

بزم ادب شاہ نور کا سالانہ طرحی نعتیہ مشاعرہ - انجمن شادی محل میں بزم ادب شاہ نور

Naatiya Mushaira In Wardha Karnataka ضلع دھارواڑ میں واقع انجمن شادی محل میں بزم ادب شاہ نور کی جانب سے سالانہ طرحی نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آیا جس میں ضلع کے مشہور شعرا کرام نے شرکت کی۔

بزم ادب شاہ نور کا سالانہ طرحی نعتیہ مشاعرہ
بزم ادب شاہ نور کا سالانہ طرحی نعتیہ مشاعرہ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 16, 2023, 3:08 PM IST

بزم ادب شاہ نور کا سالانہ طرحی نعتیہ مشاعرہ

شاہ نور: ریاست کرناٹک کے ضلع دھارواڑ میں واقع انجمن شادی محل میں بزم ادب شاہ نور کی جانب سے سالانہ طرحی نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آیا جس میں ضلع کے مشہور شعرا کرام نے شرکت کی۔شعرا کرام نے اپنے اپنے کلاس سے سامعین کو محفوظ کیا۔

رحمت اللہ رحمت شیموگہ، مبین احمد زخم یادگیر ،ڈاکٹر مہر افرواز دھاروارڈ ،نسرین حمزہ علی بیدر ،مہرانساء مہرہ بیجاپور، شریف احمد شریف بیلگام ،عبد الرشید شاد دھا وارڈ ،خواجہ شوق نظامی شیگاوں، ثاقب جنیدی کٹرچی، ثنا اللہ اشرفی دھارواڑ ، مختار شاد رائچور بنکاپور ، امان اللہ امان بیلگام ، اعجاز پاٹل رانی بنیور ، ریاض احمد سحر شاہ نور ، روشن شاہ نوری شاہ نور ، سید جلال محمودی بھدراوتی نے اپناطرحی کلام پیش کیا۔

سید جلال محمودی کی قیادت میں مشاعرے کی شمع روشن کرتے ہوئے اغاز ہوا اس موقع پر صدر مشاعرہ سید جلال محمودی نے اپنے خطاب میں کہاکہ بزم ادب شاہ نور ادبی دنیا میں ایک نمایاں مقام رکھتا ہے سرزمین شاہ نور کہ یہ خصوصیت و خوبی ہے کہ یہاں کا بچہ بچہ عاشق نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہے یہاں کی محفل نعت کی یہ خصوصیت ہے کہ مشاعرے کا اختتام اذان فجر سے پہلے ختم ہوتا ہے

بزم ادب شاہ نور کے صدر روشن شاہ نوری اور سیکرٹری ریاض احمد سحر نے شاہ نور کے ادبی ماحول کو خصوصا نعتیہ محفلوں کو گزشتہ 30 سالوں سے اپنی تمام تر صلاحیتوں اور عقیدتوں کو نچھاور کرتے ہوئے روشن کر رہے ہیں محفل نعت میں بازوق سامعین کا ایسا منظر شاید ہی کسی ملک کے شہر میں دیکھنے کو ملتا ہو ۔

یہ بھی پڑھیں:بیدر میں جماعت اسلامی کے 'قرآن پروچن' پروگرام کا انعقاد

اس مشاعرے کی نظامت ریاست کرناٹک کے معروف ناظم شاعر اسلام روشن شاہنوری نے کی جبکہ ریاض احمد سحر نے تمام شعراء کرام کا تعارف پیش کرتے ہوئے استقبال کیا اور بزم ادب شاہ نور کی جانب سے تمام شعرائے کرام کو تہنیت پیش کی گئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details