اردو

urdu

ETV Bharat / state

شہر گلستان میں بزم شاہین کا 37 واں قومی یکجہتی مشاعرہ

اس مشاعرے میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور انتہائی ذوق کے ساتھ مشاعرہ سے لطف اندوز ہوئے۔

شہر گلستان میں بزم شاہین کا 37 واں قومی یکجہتی مشائرہ
شہر گلستان میں بزم شاہین کا 37 واں قومی یکجہتی مشائرہ

By

Published : Nov 22, 2020, 1:42 PM IST

ریاست کرناٹک کا شہر گلستان کہے جانے والے بنگلورو میں معروف ادبی تنظیم بزم شاہین کی جانب سے 37 واں عظیم الشان مشاعرہ بعنوان قومی یکجہتی منعقد کیا گیا جس کی صدارت برادر وطن وجے تومر نے کی۔

اس مشاعرے میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور انتہائی ذوق کے ساتھ مشاعرہ سے لطف اندوز ہوئے۔

شہر گلستان میں بزم شاہین کا 37 واں قومی یکجہتی مشائرہ

مشاعرہ کے دوران ایک ایسی اردو کتاب کا اجراء عمل میں آیا جس کے مصنف غیر مسلم ہیں، مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے اردو داں سبھاش نے 'دل دھڑکتا ہے' کے عنوان پر ایک کتاب لکھی جس کی رسم اجرا بزم شاہین کے صدر الحاج باباجی نے کیا۔

اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے آل انڈیا بزم شاہین کے سیکرٹری وجے تومر نے بتایا کہ اردو زبان قوم کے افراد میں یکجہتی پیدا کرتی ہے، محبت و بھائی چارے کو فروغ دینے کا کام کرتی ہے اور ملک ہند میں صدیوں سے چلی آرہی گنگا جمنی تہذیب کی آبیاری کرتی ہے۔

وجے تومر نے کہا کہ ملک کی بنیاد میں بے شمار ادیان و مذہب کے ماننے والوں کی محبت کی جڑیں ہیں جو اس قدر مضبوط ہیں کہ کوئی فرقہ پرست طاقتیں اس کو نقصان نہیں پہنچا سکتیں۔

مشاعرہ کے دوران مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے اردو داں سبھاش پاٹھک کی اردو زبان میں لکھی ہوئی کتاب 'دل ددھڑکتا ہے' کا رسم اجراء عمل میں آیا۔

مشاعرہ میں مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والی معروف صوفی گلومار نیہا ناز نے بھی شرکت کی اور اپنے کلازم سے سامعین کو محذوذ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details