بنگلور:ریاست کرناٹک کے بنگلور میں ایک بینک منیجر نے صارفین کے اکاؤنٹ کے چھ کروڑ روپے اڑا دیے۔ پولیس نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے بینک منیجر کو گرفتار کر لیا۔ ملزم ہری شنکر انڈین بینک کے ہنومنت نگر برانچ کا منیجر ہے۔ پولیس کے مطابق اس نے مبینہ طور پر ڈپازٹر انیتا کے ایف ڈی اکاؤنٹ سے قرض لیا اور اس رقم کو ڈیٹنگ گرل پر خرچ کر دیا۔ ہری شنکر نے چار ماہ قبل ڈیٹنگ ایپ میں اپنا نام درج کرایا تھا۔ اس کے بعد اس کی ایک لڑکی سے دوستی ہو گئی۔
لڑکی ہری شنکر کے موبائل پر پیسوں کے لیے میسج کرتی تھی۔ لڑکی کے پیغامات سے متاثر ہو کر ہری شنکر نے ایک بار 12 لاکھ روپے بھیجے۔ اس کے بعد لڑکی نے مزید رقم کا مطالبہ کیا۔ اس پر ہری شنکر نے بینک کسٹمر انیتا کے ایف ڈی اکاؤنٹ سے 6 کروڑ روپے کا قرض لیا اور ڈیٹنگ گرل پر خرچ کر دیا۔ Bank Manager Arrested پولیس نے بتایا کہ بینک کے ایک صارف کے نام پر مبینہ دھوکہ دہی 13 مئی سے 19 مئی کے درمیان ہوئی تھی۔ اندرونی تحقیقات میں 6 کروڑ روپے نکلوانے کا معاملہ سامنے آیا، پولیس نے بینک منیجر کو گرفتار کر لیا ہے۔