احتجاج میں متعدد تنظیموں کے ذمہ داران نے شرکت کی اور ریاست میں یدی یورپا حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔
اس موقع پر ایس. ڈی. پی. آئ کے جنرل سیکرٹری محمد ریاض نے کہا چند ہی روز قبل ریاست کرناٹک میں کانگریس و جے. ڈی. ایس کی نام نہاد سیکولر حکومت کو بی. جے. پی نے گرادیا اور خود اقتدار پر قابض ہوگئے۔
انھوں نے مزید کہا کہ' یدی یورپا نے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف برداری کے فوراً بعد ریاست کی عوام کو پیغام دیا تھا کہ' وہ نفرت کی سیاست نہیں کریں گے لیکن پھر دو ہی دنوں میں ٹیپو جینتی پر روک لگادی، اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ آر. ایس. ایس کے زیر قیادت چل رہی بی. جے. پی کے قول اور فعل میں تضاد ہے۔